۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ماموستا راستی

حوزہ/ امام جمعہ سنندج، مولوی محمدامین راستی نے کہا کہ دشمنان اسلام بخوبی جانتے ہیں کہ مسلمانوں کی حقیقی قوت وحدت میں پوشیدہ ہے، اس لئے وہ امت مسلمہ میں فتنے پیدا کرکے اس اتحاد کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ سنندج، مولوی محمدامین راستی نے کہا کہ دشمنان اسلام بخوبی جانتے ہیں کہ مسلمانوں کی حقیقی قوت وحدت میں پوشیدہ ہے، اس لئے وہ امت مسلمہ میں فتنے پیدا کرکے اس اتحاد کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مولوی محمدامین راستی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے کردستان میں نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 14 ماہ میں غزہ اور لبنان کے عوام پر صہیونی غاصبوں کے حملوں کے نتیجے میں تقریباً 45 ہزار افراد شہید، لاکھوں زخمی اور لاکھوں افراد بےگھر ہو چکے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بھیانک صورت حال پر عالمی برادری اور اسلامی ممالک کی جانب سے کسی مؤثر ردعمل کا نہ آنا انسانیت کے لئے ایک سیاہ دھبہ ہے۔

مولوی راستی نے کہا کہ دشمنان اسلام مسلمانوں میں اتحاد کے قیام کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مسلمانوں کی حقیقی طاقت اسی اتحاد میں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ عالم اسلام میں فتنے برپا کر رہے ہیں تاکہ یہ اہم ہدف پورا نہ ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک اسلامی ممالک اتحاد کے اس مسئلے میں سنجیدہ اقدام نہیں اٹھاتے، غزہ اور لبنان کے عوام کو صہیونی مظالم سے نجات کی امید نہیں کی جا سکتی۔

امام جمعہ سنندج نے کہا کہ اسرائیل نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ پورے مشرق وسطیٰ اور عالم اسلام کو آگ میں جھونکنے کے درپے ہے، لہٰذا اسلامی ممالک کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سوال اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے پوچھنا چاہیے کہ آخر کیوں صرف اسلامی جمہوریہ ایران صہیونیوں کے سامنے کھڑا ہے جبکہ دوسرے ممالک خاموش ہیں؟ کیا صرف ایران ہی ایک اسلامی ملک ہے جو محورِ مقاومت کی قیادت کر رہا ہے، یا پھر یہ ممالک خوف سے اس مذموم سیاست پر گامزن ہیں؟

تبصرہ ارسال

You are replying to: .